ptv qaaseedago ban chuka hai

واجبات کی وصولی، انٹرکورٹ اپیل دائر۔۔

ن لیگی رہنما پرویز رشید نے سرکاری ٹی وی کی درخواست پر واجبات کی وصولی کیلئے معاملہ ڈسٹرکٹ کلیکٹر کو بھجوانے کے عدالتی حکم کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے 13 دسمبر کو سرکاری ٹی وی کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے عطاءالحق قاسمی ، پرویز رشید ، اسحاق ڈار اور فواد حسن فواد سے 19 کروڑ 78 لاکھ ، 67 ہزار 491 روپے کی ریکوری کیلئے معاملہ ڈسٹرکٹ کلیکٹر کو بھجوانے کا فیصلہ سنایا تھا اور تین ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ پرویز رشید نے منور اقبال دگل کے ذریعے دائر انٹراکورٹ اپیل میں سرکاری ٹی وی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 8 نومبر 2018 کو فیصلہ سنایا اور وصول کی گئی تنخواہیں و مراعات واپس کرنے کا حکم دیا۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں