akhbari sanat ke frogh mein APNS ka kirdaar qabil sataish

واجبات کی عدم ادائیگی،وزیراعظم نوٹس لیں، اے پی این ایس۔۔

اے پی این ایس نے یقین دہانیوں کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے اشتہارات کے واجبات کی عدم ادائیگی پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے جبکہ ایک قرار داد میں شاہیرہ شاہد کو دوسری مرتبہ سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے دور میں پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل حل کئے جائینگے اور اے پی این ایس اور وزارت کے درمیان تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہونگے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے وزیر اعظم اور صوبائی وزرائے اعلیٰ پر زور دیا کہ وہ متعلقہ محکموں کو جلد از جلد اشتہارات کے واجبات ادا کرنے کی ہدایت دیں۔ اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے کہا ہے کہ 20 نومبر 2023 کو صدر اے پی این ایس نازفرین سہگل لاکھانی کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے متعلقہ واجبات کی ادائیگی نہیں کی۔ ڈسپلے، ایس پی ایل اور غیر بجٹ والے اشتہارات جس کی وجہ سے اخبارات کو اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے لیکویڈیٹی کا سنگین بحران پیدا ہوگیا ہے۔ اے پی این ایس نے ایک اور قرارداد میں صحافی جان محمد مہر کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سندھ سے مطالبہ کیا کہ تین ماہ سے مفرور ملزمان کی جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ اراکین نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں صحافیوں، بچوں اور خواتین سمیت بے گناہ لوگوں کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اجلاس میں نازفرین سہگل لاکھانی صدر، سرمد علی سیکرٹری جنرل، شہاب زبیری فنانس سیکرٹری، بلال فاروقی، محسن بلال، خالد محمود، محمد یونس مہر، قاضی اسد عابد، سید اکبر طاہر، مشتاق احمد قریشی، زاہدہ عباسی، سلمان قریشی اور فیصل زاہد ملک اور شاہد ساتی نے بطور مبصر خصوصی جبکہ محسن سیال، وسیم احمد، عنصر محمود بھٹی، فوزیہ شاہین، رخسانہ صولت سلیمی، جمیل اطہر اور ناصر داد بلوچ نے زوم کے ذریعے شرکت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں