azadi sahaafat ka aalmi din

واجبات کی ادائیگی کے بغیر بول کی فروخت بدنیتی ہے، کے یوجے۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نےبول نیوز کی انتظامیہ کی تبدیلی،ملازمین کی تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی پرتشویش کا اظہارکیاہے۔مجلس عاملہ نے سابقہ مالکان کی طرف سےنیوزچینل فروخت کرنےسےقبل ملازمین کی تنخواہوں اور واجبات ادانہ کرنےکےعمل پرافسوس کااظہار کیا۔کےیوجےنےمطالبہ کیاہےکہ بول نیوزکی انتظامی تبدیلی مکمل کرنےسےقبل تمام ملازمین کی تنخواہیں۔واجبات۔ پراویڈنٹ اور ای اوبی آئی فنڈزکےمعاملات حل کئے جائیں۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدرفہیم صدیقی ۔جنرل سیکرٹری لیاقت علی رانا اور اراکین مجلس عاملہ نےبول نیوزکےملازمین کوکئی ماہ کی واجب الادا تنخواہ اور واجبات اداکئے بغیرانتظامی تبدیلی پرشدیدتشویش کااظہارکیاہے۔۔ مجلس عاملہ نےاس امرپرشدیدتشویش کااظہارکیاہے کہ چینل انتظامیہ ملازمین کی طرف سے تنخواہوں سےپراویڈنٹ اور ای او بی آئی فنڈز کی کٹوتی کےباوجود متعلقہ اداروں میں اس کاکوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ صدرکےیوجےفہیم صدیقی اور جنرل سیکرٹری لیاقت علی رانا کاکہناتھاکہ بول نیوزکی انتظامیہ نےملازمین کی دوماہ کی تنخواہ اور واجبات اداکئے بغیرچینل کوفروخت کرنےکافیصلہ کرکےبدنیتی کامظاہرہ کیاہےجبکہ ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کےباوجود متعلقہ اداروں میں ادائیگی نہ کرناقانونا جرم ہے۔۔کےیوجےنےبول نیوزکوٹیک اوور کرنےوالی نئی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہےکہ سابق انتظامیہ کو چینل کی خریداری کی مد میں اداکی جانے والی رقم سے ورکرزکی تنخواہ اوردیگرواجبات کو منہا کر کے فوری طورپرورکرز کوواجبات اداکئے جائیں تاکہ مہنگائی کے ہاتھوں پریشان میڈیاورکرز نئی انتظامیہ کو خوش آمدید کہہ سکیں۔ مجلس عاملہ کاکہناہےکہ اگرملازمین کی تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی کامعاملہ حل نہ ہواتو کےیوجےاس عمل کےخلاف اپنےلائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں