کراچی کی مقامی عدالت میں کے ٹوئنٹی ون نیوز کے کورٹ رپورٹر ذیشان صلو کوہراساں کرنے اورتنخواہوں کے واجبات ادا نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔۔سماعت کے دوران کے ٹوئنٹی ون کے مزید دو متاثرین بھی پہنچ گئے۔۔ اقبال عظیم جو کہ ڈس ایبلڈ ہیں اور کشور نے دستاویزات عدالت میں جمع کرائیں۔۔ایڈیشل ڈسٹرکٹ و سیشن جج ایسٹ نے اقبال عظیم کی معذوری کو دیکھتے ہی ادارے کے رویہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹسیز جاری کرنے کا حکم دیا۔۔اور تینوں کیسوں کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت اٹھائیس جون تک ملتوی کردی۔۔ کورٹ رپورٹر ذیشان صلو کا کہنا ہے کہ انشااللہ حق کی فتح ہوگی اور عدالت سے انصاف ضرور ملے گا۔۔
Facebook Comments