آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی سندھ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جاوید مہر شمسی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین نے پی آئی ڈی کی طرف سے اخبارات کو اشتہارات کے اجراء اور واجبات کی ادائیگی میں صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے اخبارات کو نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اشتہارات کی مدمیں واجبات کی ادائیگی عید سے قبل یقینی بنائی جائے تاکہ اخبارات اپنے مالی مسائل سے عہدہ براں ہوسکیں اور صحافی و دیگر ملازمین کی اجرتوں اور واجبات کی بروقت ادائیگی کرسکیں ۔سندھ کمیٹی کے اراکین نے پریس رجسٹرار آفس کے ذریعے رجسٹریشن کی تجدید کروانے میں اراکین کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پریس رجسٹرار آفس تجدید کے پیچیدہ طریقہ کار کو سہل اور آسان بنائے اور تجدید کے عمل کو ایک ہی بار کیا جائے جیسا کہ قانون میں درج ہے ۔سندھ کمیٹی کے اراکین نے محکمہ اطلاعات سندھ کی طرف سے اخبارات کو واجبات کی ادائیگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ بقیہ واجبات کی عید سے قبل ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔اجلاس میں جاوید مہر شمسی چیئرمین سندھ کمیٹی، یونس مہر، بلال فاروقی ، ممتاز علی پھلپھوٹو، علی بن یونس ، خرم حسین، اقبال تنیو، حسینہ جتوئی، زاہدہ عباسی، محمد سلیم، امتیاز اختر قاضی، قاضی سجاد اکبر، محمد عرفان، شاہد ساٹی، منگل داس اروانی، مختار احمد عاقل نے شرکت کی۔
واجبات عید سے قبل اداکئے جائیں، اے پی این ایس۔۔
Facebook Comments