بول انتظامیہ کے سمن جاری کردیئے گئے،پپو کے مطابق سمن اسلام آباد کی ایک عدالت سے جاری کئے گئے ہیں جس میں بول انتظامیہ کو بارہ دسمبر کو ہر حال میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، بصورت دیگر انتظامیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوسکتے ہیں یا دفتر بھی سیل کیا جاسکتا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بول نیوزکے چالیس کے قریب ملازمین نے بول انتظامیہ کی جانب سے بغیر کسی نوٹس اور قانونی کارروائی کے نکالے جانے پر کیس کیا۔۔ لیبر کورٹ میں یہ کیس دوہزار انیس سے چل رہا تھا جس میںبول متاثرین نے کئی عدالتوں کے بار بار چکر بھی لگائے۔۔ جس کے بعد ستمبر دوہزار چوبیس میں یہ ملازمین کیس جیت گئے اور عدالت نے ان کے بقایاجات کی فوری ادائیگی کا حکم دیا۔۔ عدالت کی جانب سے دس سے زائد بار بول انتظامیہ کو نوٹس جاری کئے گئے لیکن بول انتظامیہ مسلسل عدالت کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے، جس کے بعد عدالت نے بارہ دسمبر کے لئے سمن جاری کردیئے اور بول انتظامیہ کو عدالت طلب کرلیا ہے۔۔