bol ne pemra ke ehkamaat hawa mein uradiye

واجبات بھول جائیں، صرف جون ،جولائی کی تنخواہ کی بات کریں۔۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول بم گرائے جانے کے بعد بول نیوز کے ملازمین اپنی پرانی مینجمنٹ پر چڑھ دوڑے۔ پپو کے مطابق بول نیوز کے ملازمین کئی ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پہلے ہی بہت پریشان تھے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے کی خبر نے جلتی پر تیل کاکام کردیا۔بول والا جمع ہوکر پہلے پروگرامنگ ہیڈ کے پاس گئے پھر وائس پریزیڈنٹ کو گھیر لیا۔ پپو کے مطابق ملازمین نے پہلے پروگرامنگ ہیڈ کو پکڑا اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا پوچھا کہ آخر کب ہماری تنخواہیں ہمیں ملیں گی اب تو ادھار کے پیسے بھی ختم ہوگئے، اگر یہی صورت حال رہی تو پھرہم گھر بیٹھ کر کام کریں گے، جس پر پروگرامنگ ہیڈ نے انہیں چند دن کا لالی پاپ دینے کی کوشش کی تو ملازمین آپے سے باہرہونا شروع ہوگئے۔یہ دیکھ کر پروگرامنگ ہیڈ نے بول والاز کو وائس پریزیڈنٹ کے پاس بھیج دیا، جب بول والاز وہاں پہنچے تو دیکھا کہ سپورٹنگ اسٹاف پہلے سے کھڑا ہے اورسیلری نہ ملنے کا رونا رو رہا ہے،جنہیں دو روز کا لالی پاپ دے کر رخصت کردیاگیا۔۔ جب بول والا نے اپنا مدعا بیان کیا تو وائس پریزیڈنٹ نے پہلے تو بات تو ٹالنے اور آئیں بائیں شائیں شروع کر کے کلیئر جواب دینے سے گریز کیا اس نے یہاں تک کہہ دیا کہ آپ صرف جون جولائی کی تنخواہوں کی بات کریں پرانے ڈیوز بھول جائیں یہ بات سنتےہی ملازمین برہم ہونا شروع ہوگئے ۔ بگڑتے حالات دیکھ کروائس پریزیڈنٹ نے انہیں بھی 2 روز کا وقت دیے دیا۔پپو کے مطابق ملازمین نے پرانی انتظامیہ کے وائس پریزیڈنٹ کو وارننگ دی ہے کہ اگر دو روز میں تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوئی تو ہم دیگر ملازمین کے ساتھ آپ کے کمرے میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں