پاکستانی صحافی و اینکر پرسن وجاہت سعید خان کو بھارتی قانون کی خلاف ورزی پر ٹوئٹر کی جانب سے قانونی نوٹس بھجوایا گیا ہے اور امکان ہے کہ ان کا 2009 سے ایکٹو آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ بندکردیا جائے گا۔وجاہت سعید خان نے ٹوئٹر پرا یک تھریڈ میں بتایا کہ انہیں کشمیر کے معاملے پر بات کرنے کے باعث انہیں گزشتہ 2 روز سے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کے نوٹسز بھجوائے جارہے ہیں۔ اینکر پرسن نے بتایا کہ انہوں نے ٹوئٹر کو اپنی پوزیشن کلیئر کی ہے لیکن آگے سے کوئی جواب نہیں دیا اور امکان ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بند کردیا جائے گا۔وجاہت سعید خان کے مطابق ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا ویب سائٹس کے ریجنل دفاتر بھارت میں ہونے کے باعث کشمیر پر اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرایا جارہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ دائیں بازو کی انڈین حکمران جماعت، پاکستان کی ڈیپ سٹیٹ، ایران کی ڈکٹیٹر شپ اور افغانستان کی کرپٹ اور منشیات پر چلنے والی حکومت کے بارے میں بات کرتے رہیں گے
پاکستانی صحافی کو ٹوئیٹر کا لیگل نوٹس
Facebook Comments