wajahat s khan twitter detail india involve

بھارت کو پاکستانی صحافی سے پریشانی۔۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کو پاکستانی صحافی سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔۔ بھارتی انتظامیہ نے ٹوئیٹر انتظامیہ سے معروف پاکستانی صحافی اور اینکرپرسن وجاہت ایس خان کے اکاؤنٹ کی تفصیلات طلب کی ہیں اور شکایت لگائی ہے کہ پاکستانی صحافی اپنے اکاؤنٹ سے افواہیں پھیلارہا ہے۔۔امریکی ریاست سان فرانسسکومیں واقع ٹوئیٹر کے ہیڈآفس کولکھے گئے خط میں بھارتی پولیس نے وجاہت خان کے ٹوئیٹر ہینڈل کی تفصیلات، ای میل آئی ڈی، فون نمبر، رجسٹریشن آئی پی اور لاگ ان آئی پی بھی مانگی ہے۔۔خط میں کہاگیا ہے کہ وجاہت ایس خان کی افواہوں سے کشمیر کی وادی میں امن و امان کی صورتحال خراب ہورہی ہے جس سے عام شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔۔وجاہت ایس خان کے ٹوئیٹر پر ایک لاکھ تیس ہزار فالوورز ہیں، وہ پاکستان کے سینئر صحافی ہیں جو این بی سی، سی این این، جنگ گروپ، دنیا گروپ ، ڈان گروپ سمیت کئی اداروں میں کام کرچکے ہیں۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں