wahid morning show anchor hoon jisne altaf hussain ka interview kia

واحد مارننگ شو اینکرہوں جس نے الطاف حسین کا انٹرویو کیا، سعدیہ امام۔۔

معروف ٹی وی اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ ہماری زندگی میں حقوق العباد بہت اہمیت رکھتے ہیں، ہم عبادتوں میں زندگیوں کو تولنے کے بجائے حقوق العباد اور اپنے حقوق کی فہرست درست کرلیں تو بہت زندگی میں بہتری ہو جائے گی۔آج ٹی وی کی ’’باران رحمت افطار ٹرانسمیشن‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سعدیہ امام نے کہا  کہ  میرے شوہر جرمنی میں رہتے ہیں، ہم تین سال جرمنی میں رہے، وہاں پر 24 گھنٹے کا روزہ ہوتا ہے، 21 سے 22 گھنٹوں کا بھی روزہ ہوتا ہے، وہاں رات 11بجے تک روزہ کھلتا ہے، یہاں لوگ کہہ رہے ہوتے ہیں ہم تو اب سحری کی تیاری کر رہے ہیں، جرمنی میں سحری اور افطار کے لئے صرف 3 گھنٹے کا وقت ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے کہیں بھی ہوں تو وہاں ہماری عید ہو جاتی ہے، ہمیں بچوں کو ان کے لیول پر جاکر سمجھانا ہوگا، ہمیں اس کو اس کی عمر سے بڑا نہیں کرنا، میں نے 2012 میں مارننگ شو کیا، جبکہ 1996 میں شوبز کرئیر کا آغاز کیا۔سعدیہ امام نے کہا ہے کہ مارننگ شو کی تاریخ میں واحد ہوں جس نے بانی متحدہ الطاف حسین کا انٹرویو کیا، ان کو صبح کے وقت اٹھانا بڑی بات تھی، وہ انٹرویو ہم نے براہ راست کیا، وہ خواتین کاعالمی دن تھا، اس دن ایم کیو ایم نے خواتین کا سب سے بڑا انٹرویوکیا، اس کے بعد بانی متحدہ نے ہمیں اپنے ہاتھ کے بنے آلو کے پراٹھے بھی بھیجے تھے، میں نے ایک سال مارننگ شو کیا، پھر میری شادی ہوگئی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں