وہاڑی پولیس کی مبینہ غنڈہ گردی، احتجاج کی کوریج کے رنج پر 2 چینلز کے کیمرا مینوں کو گرفتار کر لیا، صحافیوں کا پولیس کے رویہ کے خلاف پریس میں احتجاج، ڈی پی او وہاڑی کے خلاف نعرے بازی، آئی جی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ،،وہاڑی میں احتجاج کی کوریج کا رنج، پولیس کا آزادی صحافت پر حملہ پولیس نے 2 چینلز کے کیمرہ مینوں کو گرفتار کر لیا واقعہ کے خلاف صحافیوں کا احتجاج، پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی پولیس کے رویہ کے خلاف احتجاج وہاڑی پریس کلب میں ہوا مظاہرین کا کہنا تھا کہ کیمرہ مینوں کی بلاوجہ گرفتاری کر کے پولیس نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا پولیس کے اوچھے ہتھکنڈے صحافیوں کو کوریج سے نہیں روک سکتے، صدر پریس کلب وہاڑی مختار بھٹی نے کہا کہ صحافی ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے محرم الحرام میں ڈی پی او نے خود امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی ہے صحافیوں نے آئی جی پنجاب سے ڈی پی او کے غیرذمہ دارانہ رویہ پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے صحافیوں کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے،۔۔
