wafaqi wazir e ittelaat ka sahafi ke khilaaf cybercrime mein case

وفاقی وزیراطلاعات کا صحافی کے خلاف سائبر کرائم میں کیس۔۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے معروف صحافی ، تجزیہ کار  و ٹی وی اینکر انیق ناجی کے خلاف سائبر کرائم میں کیس کردیا۔۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی انیق ناجی نے گزشتہ دنوں اپنے ایک ویلاگ میں وفاقی وزیراطلاعات  مریم اورنگزیب کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ چیئرمین پیمرا کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے انہوں نے مبینہ طور پر بیس کروڑ روپے لئےہیں، جس کے بعد مریم اورنگزیب نے وزیراعظم ہاؤس میں جاکر اس حوالے سے ہنگامہ بھی کیا اور چیئرمین پیمرا مرزا سلیم بیگ کو ایکسٹینشن دینے پر زور دیتی رہیں۔۔ انیق ناجی نے واضح کیا کہ چیئرمین پیمرا نے کس طرح نون لیگ کے خلاف اقدامات کئے۔۔اس ویلاگ کے بعد مریم اورنگزیب نے سائبر کرائم میں کیس کردیا۔۔ جس کا نوٹس انیق ناجی کے لاہور والے گھر کو بھیجا گیا جب کہ انیق ناجی ان دنوں انگلینڈ میں ہیں اور لندن سے اپنے ویلاگ کررہے ہیں۔۔ انیق ناجی نے اپنے نئے ویلاگ میں نوٹس کے حوالے سے بتایا کہ مریم اورنگزیب نے انہیں فون بھی کیا اور میسیجز بھی کئے جس میں انہوں نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں جس پر میں دل ہی دل میں بہت شرمندہ تھا، لیکن جب مجھے پتہ چلا کہ میرے خلاف سائبر کرائم میں کیس ہوا ہے تو پہلے میں سمجھا کہ کسی عدالت کے حکم پر بھیجا گیا ہوگا، لیکن میرے وکیل جب ایف آئی اے گئے تو ساری کہانی کھلی اور پتہ چلا کہ کیس تو مریم اورنگزیب کی درخواست پر کیاگیا۔۔ انیق ناجی نے کہا کہ وہ اپنے دعوے پر قائم ہیں اور کسی بھی عدالت میں اپنے دعوے کے ساتھ پیش ہونے کو تیار ہیں۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں