pia ko plots mein adjust kia jarha hai

وفاقی وزیراور اینکر،کلاسرا کے انکشافات

اینکر پرسن روف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے پہلے صحافی ارشد شریف کو دھمکی دی اور پھر ان کے گھر جا کر خبر رکوانے کے لیے منتیں کیں ۔انہوں نے بتا یا کہ 1990کی ایک خبر تھی جس کے مطابق علی زیدی نے امریکہ میں اپنے آپ کو دیوالیہ قرار دیا تھا ،اس خبر کا ارشد شریف کو پتہ چلا تو انہوں نے اس پر کام شروع کردیا ۔اینکر کے ہاتھ کچھ ڈاکیو منٹس بھی لگے ہیں جس پر اینکر کا خرچہ بھی ہوا کیونکہ امریکہ میں اداروں سے فائلیں نکلوانے کے لیے فیس دینا ہوتی ہے ۔جب اینکر پرسن اس سٹوری پر کام کر رہے تھے تو وزیر کو اس کی بھنک لگ گئی ۔اس دوران عاصم سلیم باجوہ کے بیٹے کی شادی ہوئی جہاں پر وزیر اور اینکر پرسن موجود تھے تو وزیر نے وہاں موجود کچھ فوجی افسران سے درخواست کی کہ اینکر پرسن سے کہیں کہ میرا فون بلاک نہ کریں ۔ایک فوجی افسر نے ارشد شریف سے کہا کہ ہماری سفارش پر ان وزیر کا فون ان بلاک کردیں ۔ارشد شریف نے یہ بات مان لی ۔اس رات جب ارشد شریف گھر واپس جا رہے تھے تو انہیں علی زیدی کی کال آئی کہ میں گھر آنا چاہتا ہوں ۔پھر گھر پہنچ کر وزیر نے ارشد شریف کودیوالیہ پن کی تمام صورتحال بتائی ۔علی زیدی کا خیال تھا کہ یہ خبر میڈ یا پر آنے سے ان کی عزت خراب ہو گی لوگ باتیں کریں گے کہ جن سے اپنی کمپنی نہیں چلتی وہ حکومت چلا رہے ہیں ۔اس سے قبل علی زیدی اپنے دوست عاطف رئیس سے متعلق خبروں سے پریشان تھے ،عاطف رئیس کو پشاور میٹرو کا ٹھیکہ ملاتھا اور علی زیدی ان کے گھر میں رہتے تھے ،یہ مفادات میں ٹکراﺅ کی بڑی واضح مثال تھی ،اس بات پر علی زیدی نے ارشد شریف کو دھمکی دی کہ ہتھک عزت کا دعویٰ دائر کردوں گا یا معافی مانگ لو اس کے بعد ارشد شریف نے علی زیدی کے کاروبار کو چیک کیا تو یہ خبر سامنے آئی اور پھر علی زیدی نے ارشد شریف کے گھر جا کر اس خبر کو رکوانے کے لیے منت سماجت کی ۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں