tankhuahein or wjubaat eid se qaabal ada kiye jaeneg

وفاقی وزیرکو فوری ہٹایا جائے ، کے یوجے۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی ڈان نیوز کے پروگرام “ذرا ہٹ کے” میں میزبانوں کے ساتھ بدتمیزی اور الزامات کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی ہے اور انہیں فوری طور پر وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پروگرام کے دوران طارق بشیر چیمہ کا رویہ کسی بھی طرح ایک وفاقی وزیر کے منصب کے حامل شخص جیسا نہیں تھا، چور مچائے شور کے مصداق وہ اپنے گھر میں غیرمتعلقہ افراد کو ویکسین لگائے جانے پر جواب دینے کی بجائے مسلسل بدتمزی کرتے رہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بطور صحافی سوال کرنا ہمارا حق ہے لیکن وفاقی وزیر کا معاندانہ رویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین نہیں رکھتی اور صحافیوں کو مختلف طریقوں سے ڈرا دھمکا کر اور شور مچا کر ہراساں کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ایک طرف وفاقی وزیر چوری جیسے اقدام کے مرتکب ہوئے ہیں اور این سی او سی نے بھی اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے اور دوسری طرف طارق بشیر چیمہ کے نزدیک یہ کوئی معاملہ ہی نہیں ہے اور ان کے گھر پر غیرمتعلقہ افراد کو ویکسین لگانے سے کوئی قیامت نہیں ٹوٹ پڑی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے پروگرام میں صحافیوں پر پالیسی کے برخلاف کرونا ویکسین لگوانے کے الزامات بھی عائد کیے ہیں کراچی یونین آف جرنلسٹس وفاقی وزیر سے مطالبہ کرتی ہے کہ اگر ان کے اندر اتنی جرآت ہے تو وہ الزام لگانے کی بجائے ان صحافیوں کے نام سامنے لائیں جنہیں ان کے مطابق پالیسی کے برخلاف کرونا ویکسین لگائی گئی ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس ایسے صحافیوں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کرے گی۔ کے یو جے نے پی ایم ایل کیو کے سربراہ چوہدری شجاعت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وزیر کو لگام ڈالیں اور فوری طور پر طرق بشیر چیمہ، پی ایم ایل کیو اور وفاقی حکومت کی جانب سے ان کے معاندانہ رویے پر معذرت کی جائے بصورت دیگر ملک بھر کی صحافی برادری ان کیخلاف سراپا احتجاج ہوگی۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں