iqrar ul hassan ki teesri shadi ki tasdeeq

وفاقی وزیرکے بیٹے کو بچایاجارہا ہے،اقرارالحسن۔۔

معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سیکیورٹی انچارج میجر (ر) اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر کے صاحبزادے کو بچانے کے لیے گرفتار کیا گیا ہے ۔اپنے وی لاگ میں اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی تھیں، دوران تلاشی پولیس اہلکار کے موبائل سے وفاقی وزیر کے صاحبزادے ولی داد کی ویڈیوز بھی ملیں، مقامی پولیس نےفوری طور پر واقعے سے متعلق وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔۔وفاقی وزیر نے پولیس کو ہدایت کی کہ میرے بیٹے کی ویڈیوز کسی بھی صورت میں منظر عام پر نہیں آنی چاہیے لہٰذا اس گروہ میں موجود ہر شخص کو گرفتار کرکے اس سے ویڈیوز برآمد کی جائیں۔وفاقی وزیر کی ہدایات کے بعد سب سے پہلے اسلامیہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس ابوبکر کو گرفتار کیا گیا، جن کے موبائل سے ولی داد چیمہ کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں اور اس کے بعد اب یونیورسٹی کے سیکیورٹی انچارج اعجاز شاہ کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں