wafaqi ne bhi naeem bukhari se hath uthaliaa

وفاق نے بھی نعیم بخاری سے ہاتھ اٹھا لیا۔۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کام کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ان کی برطرفی کا معاملہ وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا تھا۔آج کابینہ نے اس معاملے کو زیر بحث لاتے ہوئے نعیم بخاری کو بطور چیئرمین پی ٹی وی کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی ہے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں