wafaqi hukoomat ne sarkari media sale band kardia

وفاقی حکومت نے سرکاری میڈیا سیل بندکردیا۔۔

وفاقی حکومت نے اپنا سرکاری سوشل میڈیا سیل 6 ماہ بعد ہی بند کردیا، جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سیل کا ٹاسک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رضاکاروں کو دے دیا جائے گا۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) میں قائم سوشل میڈیا سیل کو فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند کیا گیا۔۔روزنامہ جنگ کے مطابق  وزارت اطلاعات کے سوشل میڈیا کے درجنوں ملازمین بغیر کسی نوٹس کے فارغ کر دیے گئے۔۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سرکاری سوشل میڈیا سیل کے ملازمین کو 2 ماہ سے تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں تھیں۔۔سرکاری سوشل میڈیا سیل جعلی خبروں کی روک تھام اور مستند معلومات فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سیل کا ٹاسک پی ٹی آئی کے رضاکاروں کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior websitei 
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں