wafaqi dar ul hukumat mein senior sahafi ke ghar ka safaya

وفاقی دارالحکومت میں سینئر صحافی کے گھر کا صفایا۔۔

وفاقی دارالحکومت میں سینئر صحافی کے گھر چوری کی واردات،چور پچاس تولے سونا ،پچاس ہزار کی نقدی لے اڑے ، تفصیلات کے مطابق پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے رہائشی سینئر صحافی بشیر سلطان نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ وہ اہلحانہ کے ہمراہ گھر سے باہر گئے رات گئے واپس پہنچے تو گھر کی لائٹس اور پنکھے آن تھے ، اندر جاکر دیکھا تو سامان بکھرا پڑا تھا ،پڑتال پر معلوم ہوا کہ تین بہوئوں کے زیورات کل پچاس تولے اور پچاس ہزار روپے کی نقدی غائب تھی،انھوں نے گھریلو ملازمین پر شک کا اظہار کیاہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں