پرنسپل انفارمیشن آفیسر حکومت پاکستان محمد طاہر حسن نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات نے وفاقی اشتہارات کے اجراء کی پالیسی کا مسودہ تیار کیا ہے جو اے پی این ایس اور دیگر میڈیا تنظیموں کی مشاورت کے بعد نافذ کی جائیگی۔ محمد طاہر حسن نے میڈیا پالیسی کے مسودہ کے اہم نکات کی وضاحت کی اور اے پی این ایس سے درخواست کی کہ وہ اپنی تجاویز اور تحفظات سے آگاہ کرے تاکہ متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے پالیسی کو حتمی شکل دی جاسکے ۔انہوں نے سندھ کمیٹی کے اراکین کو یقین دلایا کہ انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کیئے جائیں گے ۔ اے پی این ایس کی سندھ کمیٹی کا اجلاس جاوید مہر شمسی چیئرمین سندھ کمیٹی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پی آئی او نے بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی ۔اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون اورسیکرٹری جنرل سرمد علی نے پی آئی او کا خیر مقدم کیا اور انہیں مرکزیت پر مبنی اشتہاری پالیسی پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے وضع کردہ سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کا تسلسل ہے اس پالیسی کے ذریعے اشتہارات جاری کرنے والے اداروں کو اپنی ضروریات کے مطابق میڈیا تجویز کرنے سے روک دیا گیا ہے جس کے باعث تمام وزارتوں ،محکموں اور خودمختار اداروں کے فیصلہ سازی کے عمل کو چند ہاتھوں میں مرتکز کردیا گیا ہے اس طرح ان کی آزادی سلب کرلی گئی ہے انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ پی آئی ڈی کے علاقائی دفاتر کو انکے کردار سے محروم کردیا گیا ہے ۔ سندھ کمیٹی کے اراکین نے پالیسی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ پی آئی ڈی کی طرف سے جاری کردہ اشتہارات میں سندھ کے اخبارات کو مکمل طور پر نظر اندازکیا جارہا ہے۔۔
وفاقی اشتہارات کی پالیسی کا مسودہ تیار۔۔
Facebook Comments