neo news mein drivers or reporters aik barabar

وعدے اور یقین دہانیاں،نیونیوز پر کامیاب احتجاج۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام نیو نیوز میڈیانیٹ ورک میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورکٹوتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری۔پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی۔جنرل سیکرٹری خواجہ افتاب حسن۔پریس کلب کے سیکرٹری بابر ڈوگر اور سینئر نائب صدر رائے حسنین طاہر  پی یو جے کے سینئر نائب صدر خرم پاشااور پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر میاں اسلم نے کی س موقع پر مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔اس دوران نیونیوز نیٹ ورک میڈیا گروپ کی طرف سے نصراللہ ملک۔ڈائریکٹر نیوز۔محمد عثمان ۔ہمایوں سلیم سے مذاکرات کیے گئے ۔نیو نیوز میڈیا نیٹ ورک کی انتظامیہ نے صحافی قائدین کویقین دلایا کہ ادارہ  کسی ایک ملازم کی ایک دن کی تنخواہ بھی نہیں روکے گا۔تمام تنخواہیں ادا کی جائیں گی ۔اس موقع پر نیو نیوز کی طرف سےڈائریکٹر نیوز محمد عثمان اور نصراللہ ملک کا کہنا تھا کہ کورونا بحران کے خاتمے کے بعد امید ہے 30 مئی تک تمام تنخواہیں اور واجبات ادا کر دیئے جائیں گے ۔انہوں نے  یقین دلایا کہ تمام کٹوتیاں بحران کے ختامے کے ساتھ ہی ختم کردی جائیں گی۔۔انہوں نے تنخواہوں میں بیس فیصد کٹوتیوں کو موجودہ بحران کی سطح تک جزوی قرار دیا اور کہا کہ اس دوران نیونیوز نیٹ ورک کے ساتھ کھڑے کارکنوں کو بونس بھی دیا جائے گا۔۔اس موقع پر نیو نیوز میڈیا نیٹ ورک۔لاہور پریس کلب اور پی یو جے کے قائدین کے درمیان اس بات پر مکمل اتفاق پایا گیا کہ تمام صحافی رہنما احتجاج کے کسی مرحلے پر سینئرز کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں گئ ۔سب صحافی رہنما اور سینئرز ایک کیمونٹی کا حصہ ہیں لہذا کوئی اس حوالے سے بدتمزی کا مظاہرہ نہیں کرئے گا۔مذکرات کے بعد پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی نے باہر آکر نیو نیوز کی انتظامیہ سے تمام معاملات طے ہونے اور تمام قائدین کی طرف سے متفقہ طور پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری  کا کہنا تھا کہ آج کے احتجاج سے بہت سے ایشوز پر ورکرز اور مالکان کے درمیان ایک دوسرے کے مسائل سمجھنے میں۔مدد ملی ہے ۔ہمیں توقع ہے کہ نیو نیوز کی انتظامیہ کورونا وائرس کے بحران کے خاتمے پر اپنے وعدے یاد رکھے گی اور انہیں پورا کرئے گی۔۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر رائے حسنین طاہرنے کامیاب احتجاج پر تمام میڈیا قائدین اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔احتجاج کے آخر جنرل سیکرٹری پی یو جے خواجہ آفتاب حسن اور لاہورپریس کلب کے سیکرٹری بابر ڈوگر نے مظاہرے میں بھرپور شرکت پر میڈیا کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اپنے مطالبات اور مسائل کے حل کے لئے تمام کارکن صحافی متحد ہیں۔مظاہرے میں ایپنک اور ڈان ورکرز یونین کے رہنما اصغر خان۔ پی یو جے کے خزانچی بدر ظہور چشتی ۔ سابق صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری خواجہ نصیر۔سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب افضال طالب۔رانا شہزاد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن لاہور کے جنرل سیکرٹری پرویز الطاف۔نواز طاہر۔ زاہد شفیق طیب۔جمال احمد۔جاوید ہاشمی۔ عمرشریف ۔یامین صدیقی۔ ملک تنویر ۔ اے آر گل ۔ زوارکامریڈ۔فرخ علی اور جواد حسن گل سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں