کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر راشد عزیز کے مطابق کے یو جے دستور کے 2294 ممبرز ہیں پی ایف یو جے دستور کے نائب صدر شکیل الرحمٰن حر نے تقریباً 3 ہزار ممبرز کا انکشاف کیا ہے جبکہ الیکشن کمیٹی پی ایف یو جے دستور نے بھی کے یو جے دستور کی ووٹرز لسٹ کی تعداد تقریباً 3 ہزار جبکہ بی ڈی ممبرز کی تعداد 150 بتائی ہے۔۔سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کراچی یونین آف جرنلٹس دستور گروپ کے جاریکردہ بیان کے مطابق کے یو جے دستور کی ممبر شپ / ووٹر لسٹ اور بی ڈی ممبرز کے حوالے سے مختلف اعداد و شمار نے پی ایف یو جے دستور کے الیکشن 2022 ۔ 2024 کو متنازعہ بنا دیا ہے۔۔کے یو جے دستور کے صدر راشد عزیز کی جانب سے پی ایف یو جے دستور کے اراکین کے نام خط / بیان سوشل میڈیا پر 21 مئی 22 کو جاری کیا گیا جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ گذشتہ کئی ماہ قبل کے یو جے دستور کی ممبر شپ میں اضافہ کیا گیا جو اب 2294 ہو گئی ہے جبکہ فروری 2021 میں 1890 ممبرز تھے اس طرح 404 ممبرز کا اضافہ کیا گیا۔۔پی ایف یو جے دستور کے نائب صدر شکیل الرحمٰن حر نے اپنے آڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ کے یو جے دستور نے پی ایف یو جے دستور کی الیکشن کمیٹی کو 3 ہزار ممبرز پر مشتمل ووٹر لسٹ بھیجی ہے لہذا انہیں 6 سال کی فیس فی ممبر 1200 روپے کے حساب سے 36 لاکھ روپے بھی ادا کرنی چاہئیے۔۔پی ایف یو جے دستور کی الیکشن کمیٹی نے بتایا ہے کہ کے یو جے دستور نے تقریباً 3 ہزار ممبرز پر مشتمل ووٹر لسٹ جبکہ 150 بی ڈی ممبرز کی لسٹ بھیجی ہے۔۔پی ایف یو جے کے اراکین نے کے یو جے دستور کے صدر راشد عزیز سے وضاحت طلب کر رہے ہیں کہ ممبر شپ میں حالیہ اضافے کے بعد کے یو جے دستور کے الیکشن نہیں ہوئے کے یو جے دستور کے آخری الیکشن 27 فروری 2021 کو ہوئے تھے جبکہ اس وقت ووٹر / ممبرز کی تعداد 1890 تھی۔۔لہذا نئی ممبر شپ کی بنیاد پر بی ڈی ممبرز میں اضافہ کب اور کیسے ہوا ؟ کیا یہ اضافہ آئینی طور پر درست ہے ؟ کیا کے یو جے دستور نے الیکشن کمیٹی کو بھیجی گئی ووٹرز لسٹ کے مطابق اپنے حصے کا چندہ جمع کروا دیا ہے جس کا مطالبہ پی ایف یو جے دستور کے نائب صدر کر رہے ہیں ؟
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)