punjab assembly mein naye media hall ki tameer shuruh

ویلاگرز مکروہ کھیل ،کھیل رہے ہیں، پنجاب اسمبلی میں قرارداد۔۔

 مسلم لیگ ن نے ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف قررداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔لیگی رکن صوبائی اسمبلی راحیلہ خادم حسین کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل دہشت گردی کا ناسور اس ملک کی اخلاقی ، سیاسی و معاشرتی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کے در پر ہے۔متن کے مطابق کبھی یہ پاکستان کے ریاستی اداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں تو کبھی اعلیٰ عہدوں پر فائز محب وطن افسران و فیملیز کو ہراساں کرتے ہیں۔ ڈیجیٹل دہشت گردی کرکے مکروہ فعل کی تشہیر غیر ملکوں میں بھی کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا وی لاگرز انتشار پسند پارٹی کے ایما پر مکروہ کھیل کھیل رہے ہیں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل دہشتگردی اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ وہ اپنے مخالفین چاہے ان کا تعلق پاک فوج سے ہو سرکاری افسر و سیاسی لیڈران و کارکنان کوئی بھی ان کے شر سے محفوظ نہیں۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ عظمیٰ بخاری جو وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب ہیں، ان سے منسوب جعلی و انتہائی اخلاق سے گری گھٹیا کلپ سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ڈیجیٹل دہشت گردوں کی دہشت گردی کو آہنی ہاتھوں سے روکا جائے اور ایسے کرداروں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں