ISPR pemra ka kia kaam wo bataen kon program mein aega

ویلاگر کا نام ایگزٹ لسٹ سے نہ نکالنے پر سیکرٹری داخلہ کے وارنٹ جاری۔۔

وی لاگر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر سیکرٹری داخلہ کے وارنٹ جاری  کر دیئے گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سیکرٹری داخلہ کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وی لاگر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کی تھی،عدالتی احکامات کے باوجود وی لاگر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے برہمی کااظہارکیا۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ڈی جی پاسپورٹ راستے میں ہیں، کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے،جسٹس اعجاز اسحاق خان نے کہاکہ وہ آ کر کیا کہیں گے؟ انہیں وزارت داخلہ نے کہا تھا،عدالتی حکم کے باوجود ایک گھنٹے میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کئے گئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں