بالی ووڈ کے سدا بہار گانے “میرا دل یہ پکارے آجا” کے ریمکس ورژن پر ڈانس سے وائرل ہونے والی لڑکی عائشہ نے ان کی ایڈٹ شدہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔انسٹاگرام پر جاری ایک بیان میں عائشہ نے کہا کہ وہ لوگ جو جھوٹے ویوز حاصل کرنے کیلئے ان کی ویڈیوز ایٹ کر رہے ہیں، ان سب کو ایف آئی اے سائبر کرائم کو رپورٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان کی مینجمنٹ ٹیم ایڈٹ شدہ ویڈیوز چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے۔” تم لوگ مجھے بدنام کرنا چاہتے ہو، لیکن میں ایسی ہی رہوں گی تمہاری جھوٹی ویڈیوز سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑ رہا۔
Facebook Comments