لاہور کے ایک چینل میں کارکن پر بھرے نیوز روم میں تشدد کیا گیا، گالیاں دی گئیں جب کہ تشدد کے نتیجے میں کارکن کا آلہ سماعت بھی ٹوٹ گیا۔۔۔پپو نےتفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کوہ نور(کےاین) چینل میں گزشتہ دنوں این ایل ای فلک شیر کو انچارج عنصر ندیم نے بھرے نیوزروم میں تشدد کا نشانہ بنایا اور گالیاں بھی بکیں، فلک شیر بیس اگست سے نوٹس پیریڈ پہ تھا، وہ استعفا دے چکا ہے، عنصر ندیم کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ چینل مالک کا انتہائی چہیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نوکری سے نکلوا دیتا ہے اور جسے چاہے رکھوادیتا ہے، پپو کے مطابق موصوف کا رویہ اپنے ماتحتوں سے غلاموں والا ہے، اور ان سے نارواسلوک رکھتا ہے۔۔۔ وڈیو ایڈیٹرز کی تنظیم نے اس معاملے میں عنصر ندیم کو قصور وار تسلیم کرتے ہوئے اس کی ممبرشپ فوری معطل کردی اور چینل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فلک شیر کے ٹوٹے ہوئے آلہ سماعت کی قیمت اور اس کی روکی ہوئی تنخواہ فوری ادا کی جائے جب کہ تنظیم نے چینل انتظامیہ کو یہ وارننگ بھی دی ہے کہ آئندہ کسی کارکن کے ساتھ تشدد کا کوئی واقعہ پیش آیا تو سخت نوٹس لیا جائے گا۔۔
لاہور کے چینل میں کارکن پہ تشدد۔۔
Facebook Comments