vince film festival mein pakistani film bhi shamil

وینس فلم فیسٹول میں پاکستانی فلم بھی شامل۔۔

فرانس میں دنیا کے قدیم ‘وینس’ فلم فیسٹیول کا 12 روزہ میلہ جاری ہے جس میں پاکستانی فلم کی نمائش بھی ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 11 ستمبر تک جاری رہنے والے فلم فیسٹیول میں مختلف مقامات پر 70 سے زائد فلموں کی نمائش کی جائے گی ۔فیسٹیول کے دوران زیادہ تر یورپی ممالک، جرمنی، فرانس، برطانیہ، سپین، اٹلی، امریکا اور کینیڈا و لاطینی امریکی ممالک کی فلمیں پیش کی جائیں گی، تاہم میلے کے دوران کم از کم ایک پاکستانی اور ایک بھارتی فلم بھی پیش کی جائے گی۔پاکستانی فلم ‘ملاقات’ کو 10ستمبر کو دکھائی جائے گی مذکورہ فلم کی ہدایات پاکستانی نژاد برطانوی فلم ساز سیماب گل نے دی ہیں اور اس میں پریزے فاطمہ اور حمزہ مشتاق نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں