معروف اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنےرقص کی ویڈیو وائرل ہونے پر سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر اخلاقی حرکت قرار دے دیا۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر معروف اداکارہ ماہرہ خان کے رقص کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں رقص کر رہی ہیں۔ماہرہ خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری بھی اپنی کوئی زندگی ہے، کیا ہمارا حق نہیں کہ ہم اپنے دوستوں کی تقریبات میں بھی شریک ہوں؟مائرہ خان نے کہا کہ کسی کی ذاتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنا اخلاقیات کے منافی ہے، اداکارہ نے کہا کہ یہ ذاتی نوعیت کی تقریب تھی لیکن اس میں میرےرقص کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا۔۔اُنہوں نے کہا کہ جو لوگ اس طرح کا کام کرتے ہیں مجھے ان سے شدید اختلافات ہیں اور میں ان سے یہی کہوں گی کہ کسی کی نجی زندگی کو مذاق نہیں بنانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی انسان ہیں اور ہماری بھی اپنی کوئی زندگی ہے کیا ہمارا یہ حق نہیں کہ ہم آزادانہ نقل و حرکت اور اس طرح کی تقریبات میں شریک ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ کسی بھی اداکار یا اداکارہ کے نجی معاملات کو اس طرح سوشل میڈیا پر نہیں پھیلایئے کیونکہ اس سے مختلف تنازعات جنم لیتے ہیں۔
وڈیو وائرل ہونے پر مائرہ خان برہم۔۔
Facebook Comments