dramo ne talaq ki sharah mein izafa kardia

وڈیولیک کرنے والوں کو خانہ کعبہ میں بددعائیں دیں،رابی پیرزادہ۔۔

گلوکاری کو خیر باد کہنے والی رابی پیر زادہ نے اپنی ماضی میں لیک ہونے والی ویڈیو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  وہ کوئی سکینڈل نہیں ایک حادثہ تھا ، میں نے خانہ کعبہ جا کر ویڈیو فارورڈ کرنے والوں کو بدد عائیں دیں ۔ ” جیو نیوز ” کے مطابق ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے رابی پیر زادہ نے  کہا کہ جو کچھ بھی ہوا میرے خاندان والے سب جانتے تھے ، میرے خاندان میں اس حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا مگر  جو لوگوں نے میرے ساتھ کیا وہ ناقابل بیان ہے ، میرا دل چاہتا تھا سب کو گولی مار دوں ، جنہوں نے میری ویڈیو شیئر کیں اور تماشہ بنایا ان کو خانہ کعبہ جا کر بہت بد دعائیں دیں ۔رابی پیر زادہ نے دوران گفتگو بتایا کہ ان کی ایک دوست کے بھائی نے بھی ان کی ویڈیوز شیئر کیں مگر پھر وہ ایک موٹر سائیکل حادثے میں مارا گیا ، یہاں تو  لوگوں نے عامر لیاقت کو مار دیا میں تو پھر ایک لڑکی تھی ۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میری ویڈیوز میرے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کی جس پر مجھے ہنسی آتی ہے کیونکہ میرا وہ بوائے فرینڈ آج تک سامنے نہیں آسکا۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں