وڈیوجرنلسٹ کی چوری شدہ گاڑی 10 منٹ میں بازیاب۔۔

ویڈیو جرنلسٹ رمیز ووہرا کی چوری شدہ گاڑی 10 منٹ میں بازیاب، پولیس کی بروقت کارروائی پر آئی جی سندھ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ۔کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب سینئر ویڈیو جرنلسٹ رمیز ووہرا کی گاڑی ان کی رہائش گاہ کے باہر سے پراسرار طور پر غائب ہو گئی۔گاڑی کی گمشدگی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔اور جدید ٹریکر سسٹم کی مدد سے گاڑی کی موجودگی کا پتہ مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں چلا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن چودھری محمد نواز، ہیڈ محرر بلال، اور گشت پر مامور اے ایس آئی نظیر نے فوری کارروائی کی۔۔اور صرف دس منٹ کے اندر گاڑی کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس کی اس برق رفتاری اور مؤثر حکمتِ عملی نے نہ صرف ایک شہری کا قیمتی اثاثہ بچایا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں