گزشتہ دنوں واپڈا ٹاون لاہور میں ویڈیو ایڈیٹرز کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں نیوز چینلز سمیت لاہور کے مختلف پروڈکشن ہاوسز، ڈیجیٹل میڈیا اور فری لانس ویڈیو ایٹرز کے نمائندہ گان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ویڈیو ایٹرز کی فلاح و بہود کے لیے اس کی ایسوسی ایشن کی از سر نو تشکیل پر اتفاق کیا گیا. اور باہمی مشاورت سے ایک کور کمیٹی قائم کی گئی جس میں اتفاق رائے سے مختلف اداروں سے نمائندہ گان کا انتخاب کیا گیا. جس کی صدارت (ندیم عباس) کو سونپی گئی۔ اس کور کمیٹی کو ویڈیو ایڈیٹرز کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرنے میں با اختیار قرار دیا گیا جو آنے والے دنوں میں ممبر شپ کے مرحلے کو مکمل کر کے آئندہ کچھ عرصہ میں ویڈیو ایٹرز کے لیے الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے گی۔ اور منتخب ہونے والی باڈی کو تمام اختیار منتقل کرے گی، اور یہی کور کمیٹی اس منتخب باڈی کو ہر طرح سے سپر وائز کرے گی اور انکی رہنمائی و ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرے گی۔ منتخب ہونے والی کور کمیٹی کے ممبر ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔۔سپروائزری کورکمیٹی کے ارکان میں کھوسٹ فلمز کے ندیم عباس، جی سکس کے گوہر ملک، سٹی فورٹی ٹو کے محسن علی، ایکسپریس نیوزکے نبیل احمد، اے آر وائی کے عثمان بھٹی شامل ہیں جب کہ کورکمیٹی ارکان میں اردو پوائنٹ کے فیض عالم، بھلیکا ٹی وی کے سید عبدالقیوم، پی جی سی کے سلمان احسان، وساج میڈیا کے سمیع گل، نائنٹی ٹو نیوزکے قیصر پیا اور ڈسکور پاکستان کے محمد عثمان شامل ہیں۔۔