veena malik ko saabiq shohar ke sath musalihat ka aik or moqa

وینانے ہرچیز میں مجھ سے جھوٹ بولا، سابق شوہر۔۔

سابق اداکارہ ومیزبان وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینا کوراہ راست پرلانے کے لیے اس سے شادی کی تھی۔وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک کا کہنا ہے کہ سب مجھ سے یہ سوال کررہے ہیں کہ میں نے وینا ملک جیسی خاتون سے شادی کیوں کی، وینا مجھے دبئی کانسلیٹ میں ملی اورہماری شادی آٹھ دن میں ہوئی، پہلی ملاقات میں اس پربہت تنقید کی کہ ان کی وجہ سے پاکستان کا امیج بہت خراب ہوا جس پروینا نے بولا کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف جو بھی کیا مجبوری میں کیا، میں راہ راست پرآنا چاہتی ہوں اوریہ بھی کوئی نیک شخص مجھ سے شادی کرلے۔اسد خٹک نے کہا کہ میں نے بطور پاکستانی اورمسلمان ہونے کے ناطے اس بھٹکی ہوئی عورت سے شادی کی، میں نے وینا کو راہ راست پرلانے کی بہت کوشش کی کہ لیکن بدقسمتی سے یہ شادی نہیں چل سکی، وینا نے ہرچیزمیں مجھ سے جھوٹ بولا، میری ذات تک برائی کرتی توٹھیک تھی لیکن یہ میرے بچوں کے ساتھ برا سلوک کررہی ہے۔اس سے قبل وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے وینا ملک کو ان کے دونوں بچے غیر قانونی طریقے سے متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کرنے پر50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجا ہے۔واضح رہے کہ وینا ملک کی جانب سے شیئر کیے جانے والے کاغذات کے مطابق دونوں کےدرمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی جس کی تصدیق انہوں نے 2018 میں کی تھی۔ دونوں کے دوبچے ابرام اور امل ہیں جو فی الحال اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں