big boss mein dusri baar shirkat ki offer thukradi

ویناملک پر عدالت نے جرمانہ کردیا۔۔

راولپنڈی میں سینئر سول جج (فیملی ڈویژن) راجہ فیصل رشید نے اداکارہ وینا ملک کو گواہ اور بچے عدالت پیش نہ کرنے پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اور وینا ملک کی عدم حاضری پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تاریخ چار دسمبر کو بھی پیش نہ ہونے پر وینا ملک کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جائیں گے، گزشتہ روز سماعت کے موقع پر وینا ملک کے شوہر اسد خٹک نے عدالت میں پیش ہوکر اپنا جواب داخل کروا دیا، وینا ملک نے اپنے گواہ پیش کرنا تھے تاہم جب عدالت نے بچوں کے بارے استفسار کیا تو وینا ملک کی وکیل نے درخواست دی کہ بوجہ بیماری انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا اور یہی وجہ ہے کہ وینا ملک خود بھی عدالت حاضر نہیں ہوئی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گواہ پیش نہ کرنے اور بچوں کو عدالت نہ لانے پر پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے وینا ملک کی وکیل کو بھی آئندہ تاریخ پر جواب داخل کرانے کی ہدایت کی، یاد رہے کہ زاہدہ پروین عرف وینا ملک کے سابق شوہر اسد بشیر خٹک نے 7سالہ ابرام خان اور چھ سالہ امل خان کی حوالگی کا کیس دائر کر رکھا ہے، دریں اثنا سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کی وکیل نے کہا آئندہ تاریخ پر ہم جواب داخل کروا دیں گے، دوسری طرف اسد خٹک کا کہنا تھا اگر بچے بیمار ہیں تو عدالت اس کو جرمانہ یا وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی کاروائی نہ کرتی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں