veena malik or saabiq shohar adalat mein talb

وینا ملک اور ساق شوہر عدالت میں طلب۔۔

عدالت نے اداکارہ وینا ملک اور اُن کے سابق شوہر کو طلب کرلیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت لاہور نے وینا ملک ہتک عزت کیس کی سماعت کی اور دونوں کو 22 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔دوسری طرف اداکارہ کے سابق شوہر اسد خٹک نے اپنے وکیل کی وساطت سے جواب جمع کروادیا ہے۔اسد خٹک نے اپنے بیان میں کہا کہ وینا ملک خلع لے چکی، اُن کے تمام الزامات غلط ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون و آئین کی بالادستی پر یقین رکھتا ہوں، عدالت سے استدعا ہے کہ وہ وینا ملک کے ہتک عزت کے دعویٰ کو خارج کرے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں