لاہورکی سیشن عدالت نے اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کرتے ہوئے دونوں پارٹیوں کو مصالحت کا ایک اور موقع دے دیا عدالت نے سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی ۔اداکارہ وینا ملک نے جھوٹے الزامات عائد کرنے پر سابق شوہر پر ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات نے درخواست پر سماعت کی۔ اسد خٹک کی جانب سے حسان نیازی ایڈووکیٹ پیش ہوئے وینا ملک نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سابق شوہر سوشل میڈیا اور میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کررہا ہے ، سابق شوہر سے خلع لے رکھی ہے، بچوں کو عدالت نے میرے حوالے کیا ۔درخواست گزار نے کہا کہ سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے شہرت متاثر کررہا ہے، سابق شوہر بلیک میل کرنے کے لیے الزامات عائد کررہا ہے، عدالت 100 کروڑ روپے ہرجانے ادا کرنے کا حکم دے۔

وینا ملک کو سابق شوہرکے ساتھ مصالحت کا ایک اور موقع۔۔
Facebook Comments