big boss mein dusri baar shirkat ki offer thukradi

ویناملک کو عدالت کی آخری  وارننگ۔۔

وینا ملک کے بچوں سمیت پیش نا ہونے پر عدالت نے  سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی ان کے اور وینا ملک کے دونوں بچوں کو پاکستان منتقلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سینیر سول جج راجہ فیصل رشید نے کیس کی سماعت کی۔فریقین  کے وکلا تو عدالت میں پیش  ہوئے لیکن وینا ملک بغیر وجہ پیش نا ہوئیں۔ وینا ملک کے بچوں سمیت عدالت پیش نا ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ وینا کو آئندہ تاریخ پر دونوں بچے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کہا یہ آخری موقع ہے اگر 17 جنوری کو بچے پیش نا کئے تو وینا ملک کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔17 جنوری کو وینا ملک بچوں کو والد سے ملانے کے لئے پیش کرے۔

koi insan nahi | Javed Chaudhary
koi insan nahi | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں