big boss mein dusri baar shirkat ki offer thukradi

ویناملک کے تینوں کیس کراچی منتقل کرنے کا حکم۔۔

سینئر سول جج (فیملی ڈویژن)راجہ فیصل رشید نے اداکارہ زاہدہ پروین المعروف وینا ملک کے بچوں کی حوالگی اور نان نفقے سے متعلق زیر سماعت 3الگ الگ کیس کراچی (ساؤتھ) کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔ وینا ملک نے فیملی کورٹ ایکٹ کے تحت کیس کراچی کی عدالت میں منتقل کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس پر سپریم کورٹ نے یکم مارچ کو یہ کیس کراچی منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت نے کیس اور اس سے متعلقہ تمام ریکارڈ کراچی کی مجازعدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ وینا ملک نے اپنے سابق شوہر اسد بشیر خٹک کے خلاف 7سالہ ابرام خان اور 6سالہ امل خان کے نان نفقے اور خرچے سمیت دو الگ الگ کیس دائر کر رکھے تھے جبکہ وینا ملک کے شوہر اسد خٹک نے بچوں کی حوالگی کا کیس دائر کر رکھا تھا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں