aaj tak kisi ne ghalat kam ki peshkash nahi ki

ویناملک کے سابق شوہر کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت۔۔

لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ وینا ملک کی جانب سے ہتک عزت کے دعویٰ پر ان کے سابق شوہر اسد خٹک کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دیدی، وینا ملک نے شہرت متاثر کرنے پر سابق شوہر پر 100کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج یاسرحیات باجوہ نے اداکارہ وینا ملک کی دعویٰ درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وینا ملک نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابق شوہر اسدخٹک سے خلع لے رکھا ہے، بچوں کو عدالت نے ان کے حوالے کیا ہے۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق شوہر میڈیا پرجھوٹے الزامات لگا کر شہرت متاثر کر رہا ہے استدعا ہے کہ اسد خٹک کو100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے اسد خٹک کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔

hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں