veena malik or saabiq shohar adalat mein talb

ویناملک کے سابق شوہر کی پاکستان آمد۔۔

اداکارہ اور میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک وینا کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔اسد خٹک کاکہنا ہے کہ وینا ملک میرے بچوں کو لے کر فرار ہوگئیں ، میں وینا کے خلاف سارے ثبوت لے کر پاکستان آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اب وہ وینا ملک کے خلاف قانونی جنگ لڑیں گے۔گزشتہ ماہ اسد خٹک نے اپنے ویڈیو پیغام میں وینا ملک سے شادی سے متعلق کہا تھا کہ وینا دبئی قونصلیٹ میں ملی تھی ہماری شادی آٹھ دن میں ہوئی ۔ اسد خٹک نے کہا کہ شادی سے پہلے وینا کا موقف تھا کہ راہ راست پر آنا چاہتی ہیں لہذا بطور مسلمان میں نے اس بھٹکی عورت سے شادی کی، میں نے وینا کو راہ راست پر لانے کی بہت کوشش کی۔سابق شوہر نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ شادی نہیں چل سکی، وینا نے ہر چیز میں مجھ سے جھوٹ بولا، وینا ملک میرے بچوں کے ساتھ برا سلوک کررہی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک ایک مرتبہ پھر شہ سرخیوں میں ہیں کیونکہ ان کے شوہر نے اپنے ہی بچے اسمگل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔ مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔واضح رہےاداکارہ نے 2017 میں اسد خٹک سے طلاق لی، انہوں نے طلاق نامہ بھی شیئر کیا۔وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں