veena malik ko saabiq shohar ke sath musalihat ka aik or moqa

ویناملک کا سابق شوہر کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ۔۔

اداکارہ وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا۔وینا ملک نے جھوٹے الزامات عائد کرنے پر سیشن کورٹ لاہور میں ہتک عزت کا دعوی دائر کیا۔ وینا ملک نے موقف اختیار کیا کہ سابق شوہر سوشل میڈیا اور میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کررہا ہے، اسد خٹک سے خلع لے رکھی ہے اور بچوں کو عدالت نے میرے حوالے کیا ہے۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے میری شہرت متاثر کررہا ہے، اسد خٹک مجھے بلیک میل کرنے کے لیے مجھ پر الزامات عائد کررہا ہے۔وینا ملک نے درخواست کی کہ عدالت اسد خٹک کو مجھے سو کروڑ روپے ہرجانے ادا کرنے کا حکم دے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں