میزبان و ادکارہ وینا ملک کی گزشتہ روز کامیاب سرجری کی گئی اداکارہ کی سرجری کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔نامور اداکارہ ومیزبان وینا ملک خواتین کو ہونے والی عام بیماری فائبرو ڈینوما (بریسٹ ٹیومر)میں مبتلا تھیں تاہم کامیاب آپریشن کے بعد وینا ملک کا ٹیومر نکال دیاگیا ہے، جس پر انہوں نے اسپتال سے آپریشن کے بعد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کامیاب سرجری پر خدا اوران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکر ادا کیا۔وینا ملک کی سرجری سے قبل قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وینا ملک بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوگئی ہیں، تاہم گزشتہ روز کراچی کے ایک نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن کے بعد وینا ملک نے اپنی بیماری سے متعلق غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے کہا کہ وہ بریسٹ کینسر میں نہیں بلکہ فائبرو ڈینوما میں مبتلا تھیں۔ فائبرو ڈینوما بریسٹ ٹیومر(رسولی)کی سب سےعام قسم ہے، یہ بیماری خواتین میں عام ہے اور تقریباً ہر عمر کی خاتون کو ہوسکتی ہے۔وینا ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کامیاب سرجری کے بعد ان کا ٹیومر نکال دیاگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وینا ملک نےخواتین کواپنی دیکھ بھال خود کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو چاہے بریسٹ کینسرہو یا کوئی اور بیماری، تاہم انہیں ہر حال میں اپنا خیال خود رکھنا چاہئیے اور اپنی صحت کی طرف توجہ دینی چاہئے۔ وینا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ممنوعہ موضوع نہیں ہے جس پر بات نہ کی جائے۔
وینا ملک بھی خواتین کو درپیش مہلک بیماری میں مبتلا۔۔
Facebook Comments