Veena Malik Anti Mahira Khan Tweet

وینا ملک نے بھی ماہرہ کو بڈھی کہہ دیا۔۔

اداکارہ وینا ملک نے ماہرہ خان کو ’لنڈے کی سپر سٹار‘ قرار دیتے ہوئے ان لوگوں کو چڑھتے سورج کا پجاری کہا ہے جو ان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔فردوس جمال کی جانب سے ماہرہ خان کو بڑی عمر کی اداکارہ قرار دیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر جو ہنگامہ جاری ہے اس میں اضافہ اس وقت ہوا جب ہم ٹی وی کی مالکن مومنہ درید نے فردوس جمال کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔ فردوس جمال کے ریمارکس کے بعد لوگ ماہرہ خان کو سپورٹ کر رہے تھے لیکن مومنہ درید کے فیصلے کے بعد لوگوں نے فردوس جمال کی حمایت میں بولنا شروع کردیا، ایسے میں وینا ملک نے بھی روایتی انداز میں اپنے خیالات سوشل میڈیا پر پیش کیے ۔اپنے ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ شوبز انڈسٹری کے صرف چند لوگ ہی فردوس جمال کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس کی وجہ چڑھتے سورج کی پوجا اور مومنہ درید کی جانب سے پابندی کے ڈر کو قرار دیا ۔ وینا ملک نے کہا کہ اس سارے تنازعے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ چپ رہو اور پسندیدہ لوگوں کی حمایت کرو نہیں تو آپ کو لات مار کر نکال دیا جائے گا ، یہ انتہائی شرمناک ہے۔وینا ملک نے ایک اور ٹویٹ میں کہا’ بہت ہوگیا تماشہ، فردوس جمال نے بڈھی کو بڈھی کہہ دیا تو کون سی قیامت آگئی ہے، لنڈے کے سپر سٹار

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں