veena ki maa ne asad khattak ko bottle de mari

ویناکی ماں نے اسدخٹک کو بوتل دے ماری۔۔

بچوں کے حوالگی کیس میں عدالت میں آئے سابق اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کو اداکارہ  کی ماں نے بوتل دے ماری۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسد خٹک اس وقت میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جب انہیں بوتل ماری گئی ،  ایسے میں وینا ملک نے بھی ماں کا ساتھ دیا اور سابق شوہر اسد خٹک کو برا بھلا کہتی رہیں لیکن پھر  پولیس اہلکار اور گارڈز انہیں دور لے گئے۔بچوں کی حوالگی کے  کیس میں اسد خٹک کے وکیل نے بچوں سے ملاقات نہ کروائے جانے پر شکایت کی اور کہا  آج بچوں کی ملاقات کرانی تھی،گزشتہ پیشی پر نہ لانے کی بنا پر عدالت نے جرمانہ کیا تھا۔وینا ملک کے وکیل نے جواب میں بتایا کہ بچوں کو ملانے کا عدالت سے کوئی تحریری حکم  نہیں، ہم چاہتے بچوں کو ملوائیں لیکن بچے بیمار ہیں کراچی میں ہیں کیسے لائیں؟اسد خٹک نے بچوں سے ملاقات کرنی ہے تو گھر پر آجائیں۔عدالت نے بچوں کو والد سے ملوانے  کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بچوں کو آج نہ ملایا گیا تو تحریری آرڈر دیں گے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں