KHATOON wazir ki jaali video viral karne wala mulzim giraftar

عظمی بخاری فیک وڈیو کیس،ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری۔۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف درخواست پرچیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے معاشرے میں یہ ایشو ہے،ہماری باتوں سے پتہ چل جاتا ہے ہم کتنے پڑھے لکھے ہیں،ہمیں جس سے نفرت ہے اس کے بارے میں ویڈیو بناتے ہیں،المیہ بن چکا ہے ہم سچ اور جھوٹ کی تحقیق نہیں کرتے بس شروع ہو جاتے ہیں،عدالت نے ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 18ستمبر تک ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اےنے پیشرفت رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی۔وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں،ملزمان کے بینک اکاؤنٹس سیل کئے جارہے ہیں،ٹیمیں دن رات محنت کررہی ہیں چھاپے مارے جا رہے ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ادارے ملزمان کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔وکیل عظمیٰ بخاری نے کہاکہ فلک جاوید اسلام آباد کے جلسے میں موجود تھیں،ملک جاوید ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہی تھیں،ایف آئی اے گرفتار کرنا چاہتی تو وہاں سے گرفتار کر سکتی تھی،عدالتی کارروائی کے بعد  فلک جاوید نے اس عدالت بارے ٹوئٹ کیا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں یہ ایشو ہے،ہماری باتوں سے پتہ چل جاتا ہے ہم کتنے پڑھے لکھے ہیں،ہمیں جس سے نفرت ہے اس کے بارے میں ویڈیو بناتے ہیں،المیہ بن چکا ہے ہم سچ اور جھوٹ کی تحقیق نہیں کرتے بس شروع ہو جاتے ہیں۔عدالت نے ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 18ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں