چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ اور ایگزیکٹو ممبرپیمرا اشفاق جمانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ 8 کلب لاہور میں ملاقات کی اور پیمرا کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس ملاقات میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیاگیا۔ عثمان بزدار نے اس بات پر زور دیا کہ پیمرا اور میڈیا مل کر جعلی خبروں کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ رائے عامہ ہموارکرنے میں میڈیاکا اہم کردار ہے اورجدید دور میں میڈیا کی اہمیت اورذمہ داری پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے نے پیمرا کی سالانہ کارگردگی رپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی اشاعت سے تمام اسٹیک ہولڈرز اور حکومتی اداروں کو پیمرا کی جانب سے کئے گئے ریگولیٹری اقدامات اور ان کے معیشت پر اثرات کا بھی مؤثر انداز میں پتہ چل سکے گا۔محمد سلیم بیگ نے وزیرِ اعلیٰ کا پنجاب میں میڈیا انڈسٹری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور پیمرا کے ساتھ تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
پیمرا جعلی خبریں روکے، بوزدار۔۔
Facebook Comments