urwa ko tameez seekhne ki zaroorat hai | Ijaz Aslam

عروہ کو تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے، اعجاز اسلم۔۔

معروف اداکار اعجاز اسلم کا کہنا ہے کہ انہوں نے عروہ حسین کے ساتھ کام تو نہیں کیا لیکن سنا ہے کہ انہیں بہت جلدی غصہ آتا ہے، ایک دو بار اداکارہ کی ڈائریکٹرز سے تلخی بھی ہوئی اور اگر یہ سچ ہے تو انہیں انڈسٹری میں تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے۔نجی ٹیلی ویژن پر ایک انٹرویو کے دوران اعجاز اسلم سے سوال ہوا کہ کسی ایسی اداکارہ کا نام بتائیں جس کے ساتھ آپ نے کام کیا ہو اور آپ کو لگتا ہے کہ انہیں مینرز(تمیز، آداب، طور طریقے) کی ضرورت ہے؟۔ جس پر اداکار نے تھوڑی دیر سوچنے کے بعد جواب دیا کہ ’’عروہ حسین‘‘، کیوں کہ ان کے بارے میں  لوگوں سے سن رکھا ہے کہ وہ بہت جلد غصہ کر جاتی ہیں، ایک دو بار ڈائریکٹرز سے تلخی بھی ہوئی لیکن یہ جھوٹ بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ میری یہ بات جھوٹ بھی ہوسکتی ہے کیوں کہ میرے پاس دونوں طرف کی رائے نہیں آئی اور نہ میں نے عروہ کو کسی سے بدتمیزی کرتے دیکھا، اداکارہ مجھ سے بہت اچھے سے پیش آتی ہیں۔اعجاز اسلم کا مزید کہنا تھا کہ اگر جو باتیں سن رکھی ہیں وہ درست ہیں تو عروہ حسین کو تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں