ابھرتی ہوئی اداکارہ شازیل شوکت نے اعتراف کیا ہے کہ وہ درست انداز میں اردو نہیں بول پاتیں۔حال ہی میں اداکارہ شازیل شوکت نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ درست انداز میں اردو نہیں بول پاتیں، شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد اردو بولتے وقت مشکلات پیش آئیں اور اردو بولنے کیلئے مجھے سخت محنت کرنی پڑی۔شازیل کا کہنا تھا کہ میری اردو اچھی نہیں ہے لیکن اس میں کوئی شرمندگی والی بات نہیں، میں اپنی اردو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہوں، جب تک میری اردو زبان مکمل طور پر بہتر نہیں ہوجاتی میں اپنے ہر انٹرویو میں یہی بات دہراتی رہوں گی کہ میری اردو اچھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو کوئی زبان نہیں آتی تو اس میں کوئی برائی نہیں، اسی طرح مجھے اردو نہیں آتی اور میں اردو سیکھنے کی کوشش کرتی رہوں گی۔خیال رہے کہ شازیل شوکت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیدا ہوئیں تاہم جب وہ کم عمر تھیں تب ان کا خاندان کینیڈا منتقل ہوگیا تھا اور ان کا زیادہ تر وقت وہیں گزرا۔