پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے انڈین میوزک کمپنی ٹی سیریز کے خلاف محاذ کھول لیا ہے۔ٹوئٹر پر یوٹیوب کے چینل ٹی سیریز کو ان سبسکرائب کرنے کی مہم چل پڑی ہے اور یہ پاکستان میں ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے۔ٹی سیریز وہی یوٹیوب چینل ہے جس نے پلوامہ حملے کے بعد اپنے پلیٹ فارم پر موجود پاکستانی گلوکاروں کے گائے ہوئے تمام گانے ہٹادیے تھے۔ سوشل میڈیا صارفین (#UnsubscribeTSeries) کے ہیش ٹیگ کے تحت پاکستانیوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اس چینل کو ان سبسکرائب کریں تاکہ یہ دنیا کا سب سے بڑا یوٹیوب چینل نہ بن سکے۔
Facebook Comments