نامعلوم افراد کی فائرنگ،صحافی قتل۔۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک مقامی صحافی کو ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق ایک مقامی صحافی امان اللہ منگل کی صبح اپنے گاؤں سے ڈیرہ اسماعیل خان شہر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انہیں نشانہ بنایااور حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کے مطابق فائرنگ اتنی شدید تھی کہ امان اللہ موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ امان اللہ مقامی اخبار ‘میزان عدل’ سے منسلک تھے۔واقعے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Facebook Comments