united panel ki intekhaabi muheem aaj se shuruh

یونائیٹڈ پینل کی انتخابی مہم آج سے شروع ۔۔۔

کراچی پریس کلب کے انتخابات برائے سال2021 میں حصہ لینے والے یونائیٹڈ پینل نے کراچی پریس کلب کے 5 مرتبہ صدر اور ایک مرتبہ سیکریٹری رہنے والے عبدالحمید چھاپرا کے انتقال پر اپنی انتخابی مہم کو ایک دن کیلئے معطل کردیا۔۔ پینل آج یعنی بدھ کو اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔۔ یونائیٹڈ پینل کے صدر کے امیدوار حبیب خان غوری، نائب صدر کے امیدوار سعید جان بلوچ، خزانچی کے امیدوار عطااللّہ ابڑو، سیکریٹری کے امیدوار  قاسم خان، جوائنٹ سیکریٹری کے امیدوار علی عمران جونیئر اور گورننگ باڈی کے امیدواروں خالد فرشوری، محمد اطہر خان، رافع حسین فاروقی، محمد عتیق، شکیل یامین کانگا، شاہین فاطمہ اور ضیا قریشی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عبدالحمید چھاپرا کی کراچی پریس کلب اور اس کے ارکان کیلئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی جدوجہد میں بھی انہوں نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے آج ان کے انتقال پر کراچی سمیت ملک بھر کی صحافی برادری دکھ اور افسوس میں ہے لہذا یونائیٹیڈ پینل اپنی انتخابی مہم کو ایک دن کیلئے معطل کرنے کا اعلان کرتا ہے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں