united journalists form ke wafd ke Zubair Khan Niazi se mulaqaat

یونائیٹڈجرنلسٹس فورم کے وفدکی زبیرخان نیازی سے ملاقات۔۔

یونائیٹڈجرنلسٹس فورم آف پاکستان کے وفد نے منسٹربلاک پیپلزہاؤس میں وزیر اعلی شکایات سیل کے چیئرمین اور تحریک انصاف لاہور کے جنرل سیکرٹری زبیرخان نیازی سے ملاقات کی،وفد میں گروپ ایڈیٹرروزنامہ پاکستان سینئرصحافی واینکرپرسن راناایثار،  وائس چیئرمین یونائیٹڈجرنلسٹس فورم احتشام الرحمان،سینئرنائب صدر یوجے ایف پی مناظرعلی،سیکرٹری جنرل  یوجے ایف پی  رضامحمد،ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن سید رضوان شمسی، سینئر صحافی واینکر میاں محمدآصف،اینکر،بلاگراور سوشل ایکٹویسٹ انس گوندل،سوشل میڈیا مینجرسٹی42سیداسدندیم شاہ، پروڈیوسرزبیر وارثی، رانا سجاد اعوان اوررانامحمدعثمان شریک تھے۔اس موقع پر زیبرخان نیازی کے ڈویلپمںٹ کوآرڈینیٹرنوید گل،کاروباری شخصیت عبدالوحید  سمیت دیگر شخصیات بھی موجودتھیں۔ ملاقات میں سیکرٹری جنرل یونائیٹڈجرنلسٹس فورم رضامحمد نے فورم کے عہدیداروں کاتعارف کرایا اور اغراض ومقاصدسے آگاہ کیا،انہوں نےکہاکہ یوجے ایف پی ایک ایسا فورم ہے جس میں مثبت سوچ رکھنے والے اورملک وقوم کی بہتری کیلئے فکرمند رہنے والے صحافی، اینکراورسوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والے نوجوان شامل ہیں،زیبرخان نیازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بہترسے بہترکرنے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پوری قوم عمران خان پر فخر کرے گی کیوں کہ عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو ملک وقوم کے لیے دن رات فکر مند رہتے ہیں اور وہ پوری دنیا میں پاکستان اور اپنی قوم کی عزت اور تشخص کیلئے کوشاں ہیں۔میٹنگ کے اختتام پر سینئرصحافی ایثار رانا،سینئرنائب صدریوجے ایف پی مناظرعلی،سیکرٹری جنرل رضامحمد ،میاں محمد آصف اور دیگرعہدیداروں نے زبیرخان نیازی سے مختلف مسائل پر سوالات بھی کیے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں